تحسین اختر پولیس تحویل میں

نئی دہلی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین سربراہ تحسین اختر عرف مونو کو دہلی کی عدالت نے 2 اپریل تک پولیس تحویل میں دیدیا۔ وہ ملک میں کئی دہشت گرد حملوں کا مبینہ طور پر منصوبہ ساز ہے۔ اختر کو کل مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں ہند ۔ نیپال سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عدالت کو بتایا کہ ممنوعہ تنظیم کی دہشت گرد سرگرمیوں سے متعلق سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ملزم کی تحویل میں لیکر تفتیش ضروری ہے۔