تحسین اختر اور وقاص این آئی اے تحویل میں

نئی دہلی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ انڈین مجاہدین کارکنوں تحسین اختر اور ضیاء الرحمن عرف وقاص کو آج خصوصی عدالت نے 16 مئی تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ اس ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کی ساری سازش کا پتہ چلانے کیلئے ان دونوں کی تفتیش ضروری ہے۔ ایجنسی نے یہ دعویٰ کیا کہ ملک میں مستقبل میں دہشت گرد حملوں کے انڈین مجاہدین کے منصوبوں سے یہ دونوں پوری طرح واقفیت رکھتے ہیں۔