حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک صدائے اسلام کی ایک روزہ ریاستی سنی کانفرنس 12 جنوری اتوار ہاکی گراونڈ مانصاحب ٹینک پر صبح 8 بجے تا عشاء زیر سرپرستی حضرت شیخ تاج الدین جنیدی سجادہ نشین شیخ روضہ گلبرگہ شریف سرپرست تحریک صدائے اسلام زیر صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، زیر نگرانی مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الجیلانی منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا جارہاہے ۔ شامیانوں کے علاوہ پروجیکٹر اسکرینس بھی نصب کئے جائیں گے وضو خانوں ، طہارت خانوں ، پارکنگ و طعام کے بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جارہا ہے صبح 8 بجے تا عشاء طعام کا خصوصی نظم رہے گا ۔ اضلاع کے شرکائے کانفرنس کے لیے ایک روز قبل سے ہی طعام و قیام کا مکمل بندوبست کیا جارہا ہے ۔ اضلاع کے ذمہ دار افراد سے ہر روز مشاورت جاری ہے ۔
تشہیری مہم کے سلسلے میں کارکنان صدائے اسلام ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ۔ 4 بیرونی علماء اترپردیش ، کچھوچہ ، بنگلور ، ورنگل سے تشریف لارہے ہیں ۔ مقامی علماء کرام و مشائخین عظام کی کافی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی جن میں مولانا پروفیسر مصطفی شریف ، مولانا سلیم اشرف جائسی ، مولانا سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا سید معز الدین اشرفی ، مولانا عابد اقبال اشرفی ، مولانا عبدالعزیز سہروردی کے علاوہ دیگر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع سے آمد و رفت کے لیے سواریوں کا خصوصی انتظام رہے گا ۔ تشہیری مہم کے سلسلہ میں ہورڈنگس ، بیانرس ، پوسٹرس ، ہینڈ بلس ، دعوت نامہ و اعلان نامہ تقسیم ہوچکے ہیں ۔ ان تمام امور کی انجام دہی امیر تحریک مولانا محمد احمد نقشبندی کی نگرانی میں ہورہی ہے ۔ امیر تحریک نے عوام الناس سے کہا کہ ریاستی سنی کانفرنس کے ذریعہ ایمان و عمل کی اصلاح حاصل کریں اسلامی ماؤں اور بہنیں بھی اس کانفرنس میں ضرور شرکت کری