تحریک صدائے اسلام کی آج ریاستی سنی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک صدائے اسلام کے زیر اہتمام ایک روزہ ریاستی سنی کانفرنس اتوار صبح 8 بجے تا عشاء ہاکی گراونڈ عیدگاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر بروز اتوار 12 جنوری کو منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی سرپرستی حضرت شیخ تاج الدین جنیدی سرپرست تحریک ، صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، نگرانی مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ کریں گے ۔ 4 بیرونی علماء مولانا سید السادات سید جلال الدین اشرف قادری میاں یو پی ، مولانا صوفی سید قادر باشاہ ادھونی ، مفتی محمد احمد اشرفی بنگلور ، محمد مخدوم محی الدین ورنگل کانفرنس کو مخاطب کریں گے ۔ مشائخین عظام کی کثیر تعداد میں آمد ہوگی ۔ حضرت تاج المشائخ سید محمد عبداللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ رحمانیہ گلشن کبوتر خانہ ، حضرت سید محمد صدیق حسینی المعروف پاشاہ میاں سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ ، حضرت سید شفیع پاشاہ قادری کرنول ، حضرت سید عبدالحفیظ شرفی مدنی کے علاوہ دیگر مشائخین عظام کی آمد ہوگی ۔ مقامی علمائے کرام میں مولانا پروفیسر مصطفی شریف ، مولانا علیم اشرف جائیسی ، مولانا سید صغیر احمد نقشبندی ،

مولانا سید خالد قادری ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا سید معز الدین شرفی ، مولانا مرزا جعفر بیگ ، مولانا عبدالعزیز سہروردی ، مولانا محمد احمد نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا محمد عابد اقبال اشرفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مبلغین صدائے اسلام قرات و نعت شریف سنائیں گے ۔ خواتین کے لیے پردے کے علاوہ پروجکٹرس نصب کئے جارہے ہیں ۔ علاحدہ نماز گاہ ، طہارت خانے وضو خانے بھی بنائے گئے ہیں۔ امیر تحریک مولانا محمد احمد نقشبندی نے عوام الناس بالخصوص ، خواتین و نوجوان نسل سے شرکت کی خواہش کی ہے اور کہا کہ کانفرنس کا اختتام دعا پر عمل میں آئیگا ۔۔