تحریک تلنگانہ کو کامیاب بنانے میں نوجوانوں کا اہم کردار

ٹی آر سی کا مذاکرہ، ٹی ویویک موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا خطاب

حیدرآباد۔15مارچ(سیاست نیوز) اپنی ریاست اور اپنی ملازمت کے لئے علیحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میںتلنگانہ کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کاحصہ لیتے ہوئے تلنگانہ تحریک کو نہ صرف کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ علیحدہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی قیمتی زندگیوں کی تک پرواہ نہیں کی۔ریٹائرڈ کمرشیل ٹیکس کمشنر مسٹر ٹی ویویک تلنگانہ ریسور س سنٹر کے 165ویں مذاکرے’’ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن‘ امتحانات اور اصلاحات‘‘سے صدارتی خطاب کے دوران ان خیالا ت کا اظہار کررہے تھے۔رکن تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نصاب کمیٹی شریمتی راما ملکوٹے‘ جنرل سکریٹری ٹی جی اوز سید سلیم احمد‘ صدر تلنگانہ گروپ ون آفیسر س اسوسیشن مسٹر چندرشیکھر گوڑ نے بھی اس مذاکرے سے خطاب کیا۔ مسٹر وویک نے کہاکہ ریاست کی تشکیل کے باوجود ہماری ریاست اور ہماری ملازمت کی جدوجہد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے آئی اے ایس‘ آئی پی ایس‘ گروپ ون او رگروپ ٹو شعبہ جات میںمقامی نوجوانوں کے تقرر کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا او رکہاکہ مذکورہ شعبہ جات میںمقامی نوجوانوں کی کمی ریاست کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوںنے نصاب میں تبدیلی لاتے ہوئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے نصاب کو بھی بہتر اور دیگر ریاستوں کے لئے ایک مثال بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔