اسلام آباد ۔ 20 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے ہندو جو نشانہ بنانے پر ملک چھوڑکر چلے گئے ، اُن کی پارٹی برسراقتدار آئے تو وطن واپس ہوجائیں گے ۔ انھوں نے کہا ، ’’میں پُرامید ہوں کہ ہندو برادری کے لوگ جو مظالم کا سامنا ہونے پر پاکستان چھوڑکر چلے گئے تھے ، پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار ملنے پر لوٹ آئیں گے ‘‘۔