تحریک آزادی ہند میں عربی واُردو علماء ،ادبا واساتذہ کی ناقابل فراموش خدمات پر سیمینار

حیدرآباد۔ 25 جنوری (پریس نوٹ) شعبہ عربی اے وی کالج گگن محل کے زیراہتمام سرزمین ہند کے عربی و اُردو علماء ادباء و اساتذہ کرام کی تحریک آزادی ہند میں کی جانے والی علمی، ادبی قومی خدمات پر قومی سیمینار کا 29 جنوری جمعرات کو 10 بجے دن مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر افتتاح کریں گے۔ جناب کے پرتاپ ریڈی صدر اے وی ایجوکیشن سوسائٹی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ پروفیسر الدکتورہ محترمہ مہہ جبین اختر صدر شعبہ عربی جامعۃ عثمانیہ کلیدی خطبہ دیں گے۔ مہمان اعزازی میں جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر ؍ سیکریٹری اُردو اکیڈیمی، سید وقار الدین قادری ایڈیٹر اِنچیف روزنامہ رہنمائے دکن و صدر انڈو۔ عرب لیگ، پروفیسر کے راما چندر ریڈی سیکریٹری اے وی کالج، جناب کے رگھویرا ریڈی کرسپانڈس اور ڈاکٹر پی یادگری پرنسپل اے وی کالج مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ مقالات کے رجسٹریشن و مزید معلومات کیلئے میر مسعود علی الازہری کنوینر و لیکچرر عربی کالج ہذا سے فون نمبر 9848445563 پر ربط کریں۔