برلن ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادمیر پوٹین نے آج تسلیم کیا ہے کہ یوکرین بحران پر مغربی تحدیدات سے روس متاثر ہورہا ہے ۔ انھوں نے جرمن روزنامہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں جہاں تک ہمارے امکانات کا تعلق ہے ، تحدیدات روس کو بری طرح متاثر کررہے ہیں ۔ انھوں نے یوروپی یونین کی تحدیدات کو نامعقولیت پسند قرار دیا۔