نئی دہلی 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) زراعت اور توانائی محکموں کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کل مختلف وزارتوں اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرکے برآمدات ‘ تجارتی معاہدوں اور مینوفیکچرنگ کا جائزہ لیں گے ۔ تجارت ‘ صنعت ‘ بھاری مصنوعات اور پبلک انٹرپرائزس کے سکریٹریز وزیر اعظم کو اپنے شعبوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقف کروائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان محکمہ جات کے سکریٹریز مودی کو تفصیلات سے واقف کروائیں گے اور متعلقہ وزرا بھی اجلاس میں موجود رہیں گے ۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں ضرورت کے مطابق مناسب فیصلے کئے جائیں گے ۔