تجارتی کامپلکس میں آتشزدگی

نوئیڈا ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے مضافاتی علاقہ نوئیڈا میں واقع ایک تجارتی کامپلکس میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا لیکن کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیکٹر ۔ 18 میں واقع تجارتی کامپلکس میں سب سے پہلے ایک واچ مین نے آگ دیکھی جس نے تھوڑی ہی دیر میں دیگر دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں جے اینڈ کے بینک اور فٹنس سنٹر VLCC واقع ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ماؤسٹ خطیر رقم کے ساتھ گرفتار
گڑھوال ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ میں رانکا کے مقام سے ایک ماؤسٹ کو خطیر نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار جھا نے کہا کہ ماؤسٹ کی بابو لال ساؤ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اس کے قبضہ سے 79,500 روپئے برآمد ہوئے جو کسی کنٹراکٹر سے وصول کئے گئے تھے اور وہ رقم سب زونل کمانڈر کو سربراہ کی جانے والی تھی۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔