تتکال ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے مالیہ کو متحرک کرنے کی غرض سے تتکال ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ جو مسافر دہلی۔ ممبئی راجدھانی اور دیگر 80 ٹرینوں کے تتکال ٹکٹس خریدیں گے، انھیں قیمت سے اضافی شرح ادا کرنی ہوگی۔ 80 ٹرینوں کے تتکال ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تتکال ٹکٹوں کی طلب میں اضافہ کی بناء پر قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ حیدرآباد۔ دہلی اے پی ایکسپریس، حیدرآباد۔ حضرت نظام الدین دکھشن ایکسپریس، سکندرآباد۔ ہوڑہ فلک نما ایکسپریس، کاچیگورہ۔ بنگلور ایکسپریس اور سکندر آباد۔ پٹنہ ایکسپریس کے تتکال ٹکٹس مہنگے ہوں گے۔ ریلوے کے مطابق 11.57 لاکھ دستیاب نشستوں کے منجملہ 1.71 لاکھ نشستوں کو تتکال اسکیم کے تحت لایا گیا ہے۔