تبدیلی مذہب ناقابل قبول :قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں

غازی آباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں کے نائب صدرنشین راجکمار ورکا نے آج کہا کہ دلتوں کی تبدیلی مذہب کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ رام پور جاتے ہوئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ رام پور میں بالمیکی طبقہ کے چند ارکان بھوک ہڑتال پر ہیں کیونکہ بلدیہ کے بورڈ نے بالمیکیوں کی ایک بستی کو غیرمجاز قرار دیتے ہوئے غیرقانونی قبضہ کرکے تعمیر شدہ مکانات کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ ایسے حالات پیدا کررہے ہیں جن میں دلت مذہب تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائیں ، انہیں برداشت نہیںکیا جائے گا۔دلتوں کو اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد مسلسل طور پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ورکا نے کہا کہ کمیشن ، ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کے خلاف جو اس واقعہ کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ، سخت اقدام کیا جائے گا۔