بیجنگ۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 44افراد ہلاک اور دیگر 11زخمی ہوگئے جبکہ سیاحوں کی ایک بس تبت کی ایک وادی میں گرپڑی ۔ جب کہ 3گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔55نشستی بس میں 50افراد سوار تھے جو 10میٹر گہری وادی میں گرگئی۔سرکاری خبررساں ادارہ ژن ہوا کے بموجب 44افراد ہلاک اور دیگر 6زخمی ہوگئے ‘ تاہم ان کے زخم جان لیوا نہیں ہے ۔علاقائی حکومت واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔حفاظت اور سفری صیانت کے احکام جاری کردیئے گئے ۔