تانڈور :انتخابات سے قبل شر انگیزی ‘ مسجد میں بد جانور ڈال دیا گیا

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) انتخابی سرگرمیوں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے اور تانڈور ٹاون میں اشرار نے بد جانور کو کاٹ کرمسجد حسین میں ڈال دیا ۔ واقعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی اور مسلمانوں کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا۔ پولیس پر بروقت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرکے سینکڑوں افراد نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اشرار نے ‘جن کی پولیس نے نشاندہی کرلی ہے ‘نیو تانڈور حیدرآباد چوراہا واقع لاری کا اڈہ کے قریب مسجد حسین کے احاطہ میں بد جانور کاٹ کر ڈال دیا۔ اس واقعہ کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور پولیس نے بھاری فورس متعین کردی۔