تاناجی میں کاجول بنیں گی پھر ایک بار اجئے دیوگن کی پتنی

اداکارہ کاجول پھر ایک بار اجئے دیوگن کی پتنی بنیں گی لیکن سلور اسکرین پر کاجول اجئے دیوگن کی نئی فلم ’’تاناجی‘‘ میں اجئے دیوگن کی پتنی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ تاناجی مرہٹی جنگ باز چھتر پتی شیواجی کے سب سے اچھے رفیق تھے۔ اس فلم کا بجٹ 150 کروڑ بتایا جارہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس فلم کو تھری ڈی فارمیٹ میں فلمایا جائے گا۔ فلم میں اجئے دیوگن تاناجی کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ سیف علی خان ایک نگٹیو رول میں دیکھے جائیں گے۔ فلم کو اوم راوت ڈائرکٹ کریں گے جسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔