چینائی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی تاملناڈو کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں پیپلز ویلفیر فرنٹ کے ایک حصہ کے طور پر مقابلہ کرے گی ۔ جب کہ اس فرنٹ میں وائیکو کی زیر قیادت MDMK اور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں ۔ عاپ لیڈر سومناتھ بھارتی جو کہ مجوزہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لیے یہاں پہنچے ہیں یہ اشارہ دیا اور بتایا کہ وہ انتخابی مفاہمت پر وائیکو سے بات چیت کریں گے ۔۔