مجلس بچاؤ تحریک کے یاقوت پورہ اسمبلی کے امیدوار فرحت اللہ خاں کا جلسہ سے خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : گذشتہ 20 سال میں حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ بلدی ، برقی ، آبرسانی جیسے دیرینہ حل طلب مسائل کی عدم یکسوئی کے سبب ریاست گیر سطح پر پسماندگی میں سرفہرست ملے گا مجلس بچاؤ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہی جنگی خطوط پر اپنی موثر نمائندگی کے ذریعہ تمام تر مسائل سے دوچار عوام کو راحت و سکون دلانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت امیدوار ایم بی ٹی حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ جہانگیر نگر تالاب کٹہ میں منعقدہ اپنے انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ تالاب کٹہ کو آباد کرنے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جس طرح جناب محمد امان اللہ خاں نے انتھک جدوجہد کی بالکل اسی دور کو دہرانے کے لیے وہ اپنے آپ کو وقف کردیں گے ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ایم بی ٹی کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب بنائیں ۔۔