انکاونٹر میں مہلوک پولیس اہلکاروں کیلئے ایکس گریشیا میں اضافہ ‘کے سی آر کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ نے 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے بڑے پیمانے پر منظم کرنے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پولیس ملازمین کے افراد خاندان کو فراہم کئے جانے والی ایکس گریشیا رقم کو 25 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 40لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی صدارت میں منعقدہ تلنگانہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں مذکورہ دونوں امور پر فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کابینہ کا اجلاس شام میں زائد از ایک گھنٹہ تک جاری رہا اور اس اجلاس میں کوئی خاص موضوعات پر مبنی امور سے متعلق فیصلے نہیں کئے گئے بلکہ ایکس گریشیا رقم میں اضافہ کرنے اور یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں ہر سطح پر بڑے پیمانے پر پروگرامس منظم کیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم برائے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں 2 جون تا 8 جون 2015 ریاست بھر میں ایک ہفتہ طویل یوم تایسس تلنگانہ پروگرامس منعقد کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ۔ ان یوم تاسیس تقاریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے پر ضلع کیلئے کم از کم ایک کروڑ روپیوں کے علاوہ جملہ 20 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ منڈل سطح پر یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کے ممتاز ماہرین و شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کم از کم 10,116 روپئے کے ساتھ شال پوشی کرکے ضلع سطح پر 50,116 ہزار روپئے اور ریاستی سطح پر 1,0016 لاکھ روپئے پر مشتل ایوارڈ عا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا دیہی سطح تا ریاستی سطح پر منعقدہ ہونے والی ہفتہ طویل تقاریب کا انعقاد عمل میںلانے پر آخری دن شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر یوم تاسیس تقریب منعقد کی جائیں گی ۔ ماہ جون کے آخری ہفتہ میں طلبا و طالبات کیلئے مضمون نویسی اور گانوں وغیرہ کے مقابلے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے دہشت گردوں و انتہا پسندوں کے بالخصوص زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ معاوضہ فراہم کرنے کیلئے ریاستی وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کابینی سب کمیٹی وزیر فینانس وزیر پنچایت راج وغیرہ شامل رہیں گے ۔محکمہ پولیس میں مخلوعہ پولیس کانسٹبلس کی 3600 جائیداوں پر تقررات عمل میں لانے کے علاوہ محکمہ جات آبپاشی ‘برقی و دیگر محکمہ جات میں بھی پائی جانے والی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں کابینہ نے منظوری بھی دے دی ۔