حیدرآباد 7 جون (این ایس ایس ) تلنگانہ کی علحدگی کے بعد باقی بچ جانے والی ریاست آندھرا پردیش کے 8 کو پہلے سالانہ یوم تاسیس پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیام میں آندھرا پردیش میں فلاح و بہبود اور ترقی کے ایک نئے دور کیلئے عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اپنی ترقی کیلئے قدرتی وسائل‘ تہذیبی و تاریخی ورثے سے مالا مال ہے گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن ‘اخوت و رواداری کے ساتھ ایک سنہرے آندھرا پردیش اور اس کے ایک نئے صدر مقام کی تعمیر کیلئے متحدہ ہوجائیں ۔