ممبئی۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شویسینا نے آج اس زعفرانی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ لاقانونیت پھیلانے کے بعد جموں و کشمیر میں اقتدار سے دوری اختیار کی ہے اور کہا کہ تاریخ اس پارٹی کو اس کی ’طمع‘ (حرص) کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ شیوسینا نے کہا کہ ’’جب بی جے پی اس شمالی ریاست میں دہشت گردی اور تشدد کو روکنے میں ناکام ہوگئی تو اس نے اس کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔‘‘ شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔