تاریخی وراثت کے انتظام کیلئے ایک ارب 39کروڑروپے منظور

لکھنؤ ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اتر پردیش نے یادگار عمارتوں ، میوزیموں ، پارکوں اور باغات کے انتظام ، حفاظت اور رکھ رکھاؤ کمیٹی کو رواں مالی سال میں ایک ارب 39 کروڑ 36 لاکھ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔ رہائشی اور شہری رجسٹریشن محکمہ کے ذریعہ اس تعلق سے ممبر سیکریٹری ، یادگار عماتوں ، میوزیموں ، اداروں پارکوں اور باغوں کے انتظام اور حفاظت کے لئے رکھ رکھاؤ کمیٹی کے نائب صدر اور لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ٖضروری رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں ۔

ڈیجیٹل پورٹل کے جرنلسٹ کو
کپل شرما کی قانونی نوٹس
ممبئی ۔ 2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹی وی کامیڈین کپل شرما نے ایک ڈیجیٹل پورٹل اور اس میں کام کرنے والے ایک جرنلسٹ کو ان کے خلاف مبینہ طور پر انہیں بدنام کرنے کے آرٹیکلس شائع کرنے پر معذرت خواہی کرنے اور 100کروڑ روپئے ادا کرنے کیلئے ایک قانونی نوٹس روانہ کی ہے ۔ ان کے وکیل نے یہ بات بتائی ۔ شرما کے ایڈوکیٹ تنویر نظام نے ایک بیان میں کہا کہ شرما کا دعویٰ ہیکہ 9X میڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ میں کام کرنے والے وکی لال وانی نے مبینہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسپاٹ بائی پر جھوٹے ‘ کینہ ور ‘ فریبی آرٹیکلس شائع کئے ۔ کپل شرما نے اپنی نوٹس میں مدعا علیہ کو معذرت خواہی کیلئے 7یوم کاوقت دیا ہے ۔