حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) تاریخی مسلم جنگ پل خستہ حالی کا شکار ہوگیا ۔ اس کے باوجود محکمہ آثار قدیمہ توجہ دینے سے قاصر ہے۔ ماضی میں پرانے شہر کو نئے شہر سے جوڑنے کیلئے مسلم جنگ پل تعمیر کیا گیا تھا ۔ پل کی دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جہاں بعض کیبل کمپنیز نے کیبل کی تنصیب کیلئے پل کے فٹ پاتھس کو توڑنے کے بعد اس طرح چھوڑ دیا ہے تواطراف و اکناف کی عوام اس تاریخی پل کے فٹ پاتھس پر کچرے کے انبار لگا دیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ بعض لوگ پل کی دیواروں کے خوبصورت تراشیدہ پتھروں کا سرقہ بھی کررہے ہیں۔ پرانا پل اور نئے پل کے درمیان مسلم جنگ پل 400 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا ۔ اگر متعلقہ عہدیداروں نے اس جانب توجہ نہیں دی تو کوئی بعید نہیں کہ پل کے آثار ہی ہمیشہ کیلئے مٹ جائیں جبکہ عوام اور آثار قدیمہ کے مسلم جنگ پل کے فوری مرمتی کام انجام دے کر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور پل پر کچرے کے انبار لگانے والوں کی سی سی فوٹیج کے ذریعہ نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔