لنگرحوض سے جلوس‘ تین وزراء کی شرکت‘مہاکالی مندر میں پوجا
حیدرآباد ۔15 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کا سالانہ بونال تہوار آج پرانا شہر کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ سے شروع ہوا ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس موقع پر مہانکالی دیوی کیلئے روایتی ریشمی ملبوسات پیش کئے گئے ۔ وزیر انڈومنٹس اندرا کرن ریڈی ‘ وزیر افزائش و مویشیاں ٹی سرینواس یادو ار وزیر آبکاری ٹی پدما راؤ گوڑ نے ماتا جگدمبا مہاکالی مندر میں خصوصی پوجا کی اور کالی ماتا مندر میں خصوصی پوجا کی اور کالی ماتا کا آشیرواد لیا ۔ بونال تہوار سے تلنگانہ صدیوں قدیم تہذیب روایات کی جھلک ملتی ہے ۔ کے علاقہ لنگرحوض سے نکالے گئے بونال جلوس میں ہزاروں بھکتوں نے جو رنگ برنگے لباس میں موجود تھے ‘ سرپر روایتی ہانڈیوں کیساتھ شرکت کی اور ڈھول کی دھند پر پوتھ راج کا رقص جاری تھا ۔ اندرا کرن ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونال تہوار اس شہر اور ریاست میں قدیم زمانہ سے منایا جاتا ہے ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس تہوار کیلئے گذشتہ سال کے 10کروڑ روپئے کے مقابلے اس سال 15 کروڑ روپئے جاری کئے ۔