تارہ متی مسجد کے روبرو پولیس کا ریہرسل

یوم آزادی تـقریب کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری
تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے قلعہ گولکنڈہ میں 15 اگست کو یوم آزادی تقریب منانے کے اعلان کے بعد قلعہ میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جہاں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی آمد و رفت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ پولیس بینڈ باجے کے ساتھ صبح و شام ریہرسل میں مصروف ہے جسے دیکھنے کے لیے اطراف و اکناف کے علاقے کے عوام کثیر تعداد میں جمع ہورہے ہیں ۔ پولیس عملے کی تعداد میں اضافہ کے سبب پورا علاقہ پولیس چھاونی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ صاف صفائی کا غیر معمولی انتظام کیا جارہا ہے ۔ نئی سڑکیں ڈالی جارہی ہیں ۔ فٹ پاتھ کی از سر نو تعمیر کی جارہی ہے ۔ لائٹ اور برقی کھمبوں میں نئے لائٹس ڈالے جارہے ہیں ۔ زیر نظر تصویر میں مسجد تارہ متی کے سامنے ہزاروں پولیس جوان ریہرسل میں مصروف دیکھے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسجد تارہ متی ایک عرصے سے غیر آباد ہے ۔۔ ( ابوایمل )