تارک راماراؤ کی ٹوکیو میں ہندوستانی سفیر سے ملاقات

تلنگانہ میں جاپان کی سرمایہ کاری کیلئے مددطلبی
حیدرآباد ۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز و آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے ٹوکیو میں ہندوستان کے سفیر سوجن شنوی سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے والے اقدامات پر بات چیت کی۔ آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن دورہ میں راماراؤ کے ساتھ ہیں۔ ہندوستانی سفیر سے کے ٹی آر کی ملاقات زائد از ایک گھنٹہ جاری رہی۔ کے ٹی راما راؤ نے ہندوستانی سفیر کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے متعلق پالیسی سے واقف کرایا اور ان سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے جاپانی سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینے میں تعاون طلب کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سفیر سے سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے والے اقدامات سے متعلق تجاویز حاصل کیں۔ ہندوستانی سفیر نے کے ٹی راماراؤ کو اس سلسلہ میں تعاون کا تیقن دیا۔ انہوں نے کے ٹی راماراؤ کو مشورہ دیا کہ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور سرمایہ کاروں کیلئے درکار افرادی قوت کو درکار ٹریننگ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔