تارکین وطن کی کشتی کے ملبہ سے 148 نعشیں دستیاب

روزیٹا(مصر)۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین دن پہلے مصر کے ساحل کے قریب الٹ جانے والی تارکین وطن کی کشتی کے ملبہ سے 148 نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ دریائے نیل کے کنارے آباد شہر بحیرہ کے ترجمان وحدان السید نے کہا کہ تلاشی کارروائی ہنوز جاری ہے۔

 

امریکہ میں ایران کو نقد ادائیگیوں پر امتناع کا قانون منظور
واشنگٹن ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ارکان مقننہ نے ایران کو نقد ادائیگیوں پر امتناع کا قانون منظور کرلیا ہے۔ قانون کی تائیدمیں 254 اور مخالفت میں 163 ووٹ حاصل ہوئے۔ ایران کو ابتدائی طور پر ایک کھرب 70 ارب امریکی ڈالر ادا کئے گئے تھے اور عنقریب مزید ادائیگی کی جانے والی تھی۔