لندن ۔ 21 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر نے طیارہ پکڑنے کے لئے ائرپورٹ پر فائر الارم بجا دیا جس کی وجہ سے طیارے سے تمام مسافروں کو نکالنا پڑا۔ مسافر نے لندن سٹی ائرپورٹ پر فائر الارم بجا کر فرینکفرٹ جانے والی پرواز روک لی جو اس کے بغیر روانہ ہونے والی تھی۔ پولیس اس واقعہ پر وہاں پہنچی اور اس مسافر کو پوچھ گچھ کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ائرپورٹ ترجمان نے کہا کہ تاخیر سے آنے والے ایک مسافر نے فائر الارم بجا کر فرینکفرٹ جانے والی پرواز روکنے کی کوشش کی جس پر طیارے کو مکمل طور پر خالی کروالیا گیا۔