حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : فیشن اینڈ اسٹائیل کے ایک روزہ ایونٹ ، کامینی سرف کے فیشن یاترا کے اسپرنگ ایڈیشن کا یہاں تاج کرشنا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جو فیشن کے دلدادہ حیدرآبادیوں کے لیے کشش کا باعث رہا ۔ اس ایک روزہ ایونٹ میں ایک چھت کے نیچے ہندوستان کے مختلف شہروں کے 60 ڈیزائنرس جیسے ممبئی ، دہلی ، جئے پور ، جودھپور ، کولکتہ وغیرہ کے ڈیزائنر پراڈکٹس کی نمائش کی گئی ۔ جس میں قیمتی نگینوں ، جیولری ، ساریز ، روایتی ملبوسات ، گارمنٹس ، فٹ ویر ، جیمس ، ہوم فرنشنگس ، ڈیکوریٹیو ایٹمس ، شو بیاگس وغیرہ کی نمائش و فروخت کی گئی ۔ مسز کامینی سرف نے اسکولی بچوں کے ہمراہ فیشن یاترا کی شمع روشن کرتے ہوئے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیشن یاترا کا گذشتہ 14 سال سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ نمائش سال میں تین مرتبہ منعقد کی جاتی ہے ۔ اور اس میں حصہ لینے والے 90 فیصد ڈیزائنرس خواتین ہوتی ہیں ۔۔