تاج محل کو وقف جائیداد قراردینے کے مطالبہ کی مخالفت

لکھنو 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور شیعہ علمائے دین نے آج تاج محل کو وقف جائیداد قرار دینے اور اِسے وقف بورڈ کے حوالہ کردینے کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عالمی تہذیبی ورثہ کے مقام کی حامل تاریخی عمارت ہے۔
بدمعاشوں کی فائرنگ میں
خاتون شدید زخمی
الہ آباد۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) میران پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تلہیرا گاؤں میں ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی۔ یہ خاتون اس وقت اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شمیم نامی شخص کی اہلیہ خوشبو کو کل شام بدمعاشوں نے گولی ماردی ۔ یہ خاتون سسرالی رشتہ داروں سے اختلافات کے بعد اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھی۔ ہاسپٹل میں شریک اس خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔