نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے منگل کے روز حکومت اترپردیش تاج محل کے تحفظ کے لئے ایک ویژن دستاویز کے ادخال کے لئے 15 نومبر تک توسیع کی ہے۔ یاد رہے کہ اترپردیش حکومت نے اپیکس کورٹ سے کہا تھا کہ پورے آرہ شہر کو ہیرٹیج سٹی کی حیثیت سے اعلان کرنا بیحد مشکل ہے جس کے بعد عدالت نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ کم سے کم تاج کے آس پاس کے کچھ علاقوں کو ہیرٹیج مقام کی حیثیت سے اعلان کرے۔ یوپی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ احمدآباد کے ایک مرکز برائے انوائرنمنٹل پلاننگ اینڈ ٹیکنالوجی تاج محل کے اطراف و اکناف کے علاقوں کو بطور ہیرٹیج اعلان کرنے اُس سے (حکومت سے) تعاون کررہا ہے۔