تاج حسن ، دہلی پولیس کے نئے ترجمان

نئی دہلی۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیشل پولیس کمشنر ( کرائم برانچ ) تاج حسن کو آج دہلی پولیس کا ترجمان اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایک دن قبل مسٹر الوک ورما کمار نے 80ہزار نفوس پر مشتمل فورس کی قیادت سنبھالی ہے۔ 51سالہ تاج حسن کا ڈی سی پی ( کرائم )  راجن بھگت کی جگہ تقرر کیا گیا ہے۔ وہ سال 2006 سے دہلی پولیس کی ترجمانی کررہے تھے۔تاج حسن 1982 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔

نومولود بچہ کو کتا لیکر فرار
جالندھر۔یکم مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک صدمہ انگیز واقعہ میں ایک کتے کو یہاں علاقہ راجندر نگر میں ایک نوزائدہ بچہ کو لیکر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک مقامی لیڈر کے سیکورٹی گارڈ نے یہ منظر دیکھتے ہی اس کتے کا تعاقب کیا اور اس بچہ کو بچالیا۔ ایک شخص گگن شرما کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔