دوشنبے ۔ 2 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) تاجکستان میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجہ میں تقریباً تیس مکانات اور ایک اسکول منہدم ہوگیا ۔ سابقہ سویت یونین میں شامل اس ملک کی ایمرجنسی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.4 تھی ۔ انھوں نے کہا کہ نقصانات کا ابھی تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ اس زلزلے کا مبداء دوشنبے سے تقریباً دو سو کیلومیٹر دور مشرق میں واقع تھا ۔ تاجکستان پہاڑی علاقوں سے گھرا ہوا ہے اور یہاں اکثر زلزلے و تودے گرنے کے واقعاتا پیش آتے رہتے ہیں ۔
٭ شمالی مائنمار میں ہتھیاروں سے لیس ہجوم نے ایک مسجد مسمار کردی، ماحول کشیدہ
٭ آسٹریلیا میں سخت انتخابی مسابقت کے پیش نظر معلق پارلیمنٹ کا امکان بڑھ گیا
٭ دہشت گردوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر حملہ کی دھمکی دی ہے