تاجر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث سب انسپکٹر پولیس گرفتار

جمشید پور۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) گول موری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پولیس ماگا منی سنگھ کو سی آئی ڈی کی پٹنہ ٹیم نے گجرات میں مقیم ایک تاجر کے فرزند سہیل ہنگورا کو گزشتہ اکتوبر میں دَمن سے اغوا کرنے کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔ سی آئی ڈی پٹنہ کی ایک تین رکنی ٹیم کل جمشید پور پہنچی اور ایس آئی ماگامنی سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ سی آئی ڈی ٹیم نے تفتیش کے لئے انہیں پٹنہ منتقل کردیا ہے۔ مبینہ طور پر ایس آئی گزشتہ اکتوبر میں دَمن کے اغوا میں ملوث تھے جو گجرات کے تاجر پارچہ حنیف ہنگورا کے فرزند ہیں۔ حال ہی میں اغوا کرنے والوں نے کروڑوں روپئے زرِ تاوان حاصل کرتے ہوئے سہیل کو رہا کردیا تھا۔