تاجر کی گرفتاری کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے ممتا بنرجی کا گریز، پانجا کی ضمانت منظور

کولکتہ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ان کے ہمراہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے تاجر کی گرفتاری کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ جب ایک اخباری نمائندہ نے ان سے این ایس سی بی آئی ایرپورٹ پر شیباجی پانجا کی حراست کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں تمہیں بھی جیل بھیج سکتی تھی، لیکن خیرسگالی ظاہر کرتے ہوئے میں نے ایسا نہیں کیا۔ ان کے وفد میں پانجا کی شمولیت کے بارے میں سوال پر وہ برہم ہوگئیں اور کہا کہ آپ مجھ سے کیوں سوال کررہے ہیں؟ دریں اثناء ایک مقامی عدالت نے تاجر شیباجی پانجا کی ضمانت پر رہائی پر درخواست منظور کردی۔