تاجرین کو 30مئی سے قبل لائسنس کی تجدید کیلئے جی ایچ ایم سی کی ہدایت

حیدرآباد ۔28مئی ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی نے اپنے حدود میں تمام تاجرین سے 30مئی سے قبل لائسنس کو تجدید کرلینے کی خواہش کی ہے اور کہا ہے کہ 31 مئی یا اس کے بعد لائسنس تجدید کرنے والوں پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ تمام تاجرین سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن فیس ادا کرتے ہوئے اپنے تجارتی لائسنس کی تجدید کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ای سیوا سنٹرس ‘ جی ایچ ایم سی کے سی ایس سیز پر بھی فیس ادا کی جاسکتی ہے ۔ ایسے تاجرین جو تاحال لائسنس حاصل نہیں کرسکے ہیں انہیں ان مراکز یا پھر جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس یا سرکل آفس پر ربط پیدا کرتے ہوئے لائسنس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات www.ghmc.gov.in پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔