تاجروں نے کانپور میں ٹرین روک دی

لکھنو ، 30جون(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں تاجروں نے جی ایس ٹی پر عمل آوری کے خلاف احتجاجوں میں حصہ لیتے ہوئے ہول سیل مارکیٹس بند رکھے، اور کانپور میں ایک ٹرین روک دی۔ کانپور جو ریاست کا تجارتی مرکز ہے، احتجاج کے بڑے مراکز میں شامل رہا جبکہ ٹریڈ آرگنائزیشنوں کے عہدیداروں نے احتجاجوں میں حصہ لیا۔ تاجرین ریلوے پٹری پر دھرنا بیٹھ گئے اور نئے ٹیکس سسٹم کے خلاف بطور احتجاج کانپور۔ پرتاپ گڑھ پاسنجر ٹرین روک دی۔ وارانسی، الہ آباد، جھانسی، فیض آباد، شاہجہان پور اور غازی آباد سے بھی احتجاجوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ چیئرمین یوپی یووا ویاپار منڈل راجیو آنند نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ جس انداز میں جی ایس ٹی کو لاگو کیا جارہا ہے، اس پر ہمیں قطعاً اطمینان نہیں، ورنہ ہم جی ایس ٹی کے مخالف نہیں ہیں۔