لاہور ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے والے سیول سوسائٹی ارکان پر حملہ کرنے والے پانچ مذہبی جنونیوں کو پانچ سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ یاد رہے کہ سلمان تاثیر کو ان کے ہی گارڈس نے متنازعہ توہین رسالت ؐ قوانین میں ترمیم کی تائید کرنے پر قتل کردیا تھا۔ اے ٹی سی لاہور جج ہارون لطیف خان نے پانچ ملزمین عدیل، فرقان، کاشف، افتخار اور وزیر جو تمام ’’لورس آف ممتاز قادری قادری موومنٹ‘‘ کے رکن بتائے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمین پر 40,000 روپئے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں مزید چھ ماہ جیل میں گذارنے ہوں گے۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ اس کیس کے کلیدی ملزم ممتاز سندھی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہنوز مکمل نہیں ہوئی ہے۔