تائیوان میں چار سالہ بچی کا ’سر قلم‘

تائی پی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تائی پی میں ایک شخص نے چار برس کی ایک بچی پر حملہ کر کے اس کی ماں کے سامنے ہی اس کا سر قلم کر دیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب بچی سائیکل چلاکر اپنی والدہ کے ہمراہ میٹرو سٹیشنا کی جانب جارہی تھی۔ بچی کو اس کی پشت کی جانب سے پکڑنے کے بعد ایک چْھرے کی مدد سے اسے قتل کر دیا گیا۔ شور شرابے کے درمیان راہ گیروں نے حملہ آور کو پکڑ تو لیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پولیس نے تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی (سی این اے) کو بتایا ہے کہ حملہ آور ذہنی بیماری میں مبتلا رہے ہیں۔ بچّی کی والدہ نے سی این اے کو بتایا کہ اْن کی بیٹی سڑک کے کنارے پٹری پر اپنی سائیکل نہیں چڑھا پارہی تھی اور اْنھیں یہ لگا کہ وہ شخص اْن کی مدد کرنے کیلئے آرہا ہے لیکن مدد کرنے کے بجائے اس شخص نے بچی پر حملہ کردیا۔