تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے

تائیپی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) مشرقی تائیوان آج زلزلے کے جھٹکوں سے لرزگیا جس کی شدت 5.4 بتائی گئی ۔ دوپہر میں محسوس کئے اس جھٹکے سے عمارتیں بھی لرزگئیں لیکن کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ تائیوان کے محکمہ زلزلزلیات کے مطابق زلزلہ کا جھٹکہ مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ستمبر 1999 ء میں بھی 7.6 کی شدت والے زلزلے میں 2400 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔