تائیوان: توانائی کیلئے جوہری ذرائع استعمال کرنے کے خلاف مظاہرے

تائی پے /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کے بڑے شہروں میں گزشتہ روز ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے حصول کے لیے جوہری ذرائع کو ترک کیا جائے اور متبادل قابل تجدید طریقے اپنائے جائیں۔ احتجاج کے منتظمین کے مطابق دارالحکومت تائی پے میں 10 ہزار شہری مظاہرے میں شریک ہوئے جب کہ جنوبی شہر کاؤسیونگ میں سڑکوں پر نکلنے والوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار تھی۔