تائیوان اورجاپان میں6.8شدت کا زلزلہ

تائی پے ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کے ساحلی علاقے اور جاپان کے جنوبی جزیروں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔جاپان میں جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔آج تائیوان کے ساحلی علاقے اور جاپان کے جنوبی جزیروں میں 6.8 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی۔ زلزلے کی شدت کے باعث تائپے میں ایک دفتر کی عمارت میں چیزیں ہلتی ہوئی دیکھی گئیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں، جبکہ کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔