حیدرآباد /3 اپریل ( پی ٹی آئی ) پولیس نے یہاں صنعتی علاقوں میں کام کرنے والے 22 بچہ مزدوروں کو بچالیا ہے ۔ بہار کے ضلع گیا سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو جن کی عمریں پانچ تا تیرہ سال کی ہیں سے چمڑے اور چوڑیوں کی صنعتوں میں جبراً کام لیا جارہا تھا ۔ سلطان شالی علاقہ میں کل رات ڈپٹی کمشنر پولیس وی ستیہ نارائن کی قیادت میں دھاوا کرتے ہوئے ان بچوں کو بچالیا گیا ۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔