ب2015ء بھی دہشت گردی کا سال ہوگا : آسٹریلیائی ماہر

ملبورن ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2014ء کو اگر دہشت گردی کا سال کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا لیکن دہشت گردی سے نمٹنے ایک آسٹریلیائی ماہر کا کہنا ہیکہ 2015ء بھی دہشت گردانہ کارروائیوں سے رقم ہوگا کیونکہ اگر مختلف دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو تن آسانی سے لیا گیا تو دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے واقعات ہمارے سامنے آسکتے ہیں۔ آسٹریلیائی یونیورسٹی کے کلارک جونس نے انتباہ دیا ہیکہ جاریہ سال بھی دہشت گردانہ واقعات کا سال ہوگا جہاں دہشت گردی کے کئی چھوٹے موٹے واقعات رونما ہوں گے۔ مسٹر جونس ملک کے ایسے عالمی گروپ کا حصہ ہیں جو عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سنٹر فار انٹرونیشن اینڈ کاونٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمز تنظیم تشکیل دے رہا ہے۔