بے گھر افراد و گداگروں کو راحت کیلئے کمیٹی

عنقریب رضا کارانہ تنظیموں و سرکاری اداروں کا اجلاس : راجیو شرما
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شہروں میں موجود بے گھر افراد اور گداگروں کو راحت فراہم کرنے ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کے مشیر اعلیٰ ڈاکٹر راجیو شرما کی صدارت میں سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو شرما نے شہروں میں گداگروں اور بے گھر افراد کو راحت فراہم کرنے پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عنقریب رضاکارانہ تنظیموں اور سرکاری اداروں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرکے گداگروں کی راحت کاری کیلئے رہنمایانہ اُصول اور قواعد تیار کرنے کا تیقن دیا۔سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے کہاکہ شہروں میں موجود بے گھر افراد اور گداگروں کیلئے مفت طبی امداد، صحت و تندرستی کی جانچ کرنے مختلف طبی ٹسٹ کرانے کے علاوہ ان کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے تربیتی کلاسیس کا اہتمام کرنے خود مختار بنانے مالی مدد کرکے خود روزگار فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس کی سہولت کے علاوہ ضرورت پڑنے پر قانونی امداد بھی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔