بے نظیر بھٹو قتل کیس سے مشرف کی عنقریب برأت

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو قتل کیس معاملہ سے ان کے خلاف ناکافی ثبوتوں اور بعض اہم گواہوں کے منحرف ہوجانے کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 2007ء میں راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسہ میں شرکت کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت 71 سالہ مشرف ملک کے صدر تھے۔ تاہم 2008ء میں زبردست عوامی دباؤ کے تحت انہوں نے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا جبکہ 2010ء میں انہیں بے نظیر بھٹو قتل معاملہ میں ملوث کرتے ہوئے قتل کے اہم سازشیوں کے طور پر انہیں مبینہ ملزم قرار دیا گیا تھا۔