نئی دہلی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اندرون ملک کالے دھن کو روکنے ایک نیا بے نامی بل بہت جلد کابینہ سے رجوع کیا جائیگا ۔ حکومت نے آج لوک سبھا کو یہ اطلاع دی ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ جہاں تک بے نامی بل کا تعلق ہے از سر نو تیار کردہ قانون آخری مراحل میں ہے ۔ ایک مزید عصری بے نامی بل تیار کیا گیا ہے اور کسی بھی دن اسے کابینہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بل کے تحت بے نامی جائیدادوں کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں کو روکنے اور ان کی جائیدادوں کی ضبطی کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے ۔