بے قصور خواتین کی موت سے پریشان 195 نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے

نارائن پور، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کی مہم میں ایک اہم کامیابی درج کراتے ہوئے علاقے کے تقریبا 195 نکسلیوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام نکسلی گزشتہ دنوں نارائن پور میں ہونے والے ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں دو بے قصور خواتین اور ایک نوجوان کی موت کے بعد سے پیدا عوامی غم وغصہ کی وجہ پریشان تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے مین اسٹریم سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق نارائن پور کے ماڑ علاقے کے 195 نکسلیوں نے اتوار کو آئی جی بستر رینج کے ایس آر پہ کلوری، ایس پی ابھیشیک مینا کی موجودگی میں پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔قبل ازیں علاقے میں لوگوں نے ایک غصہ ریلی بھی نکالی جس میں قبائلی خواتین اور مردوں نے نکسلیوں کی مخالفت میں جم کر نعرے بازی کی۔ ریلی میں بیلا بھاٹیہ اور سونی سوری کے خلاف زبردست غم و غصہ دیکھا گیا۔ پروگرام میں شامل ہونے بستر ڈویژن کے کوڈانگو، بستر، سکما وغیرہ اضلاع سے بھی نکسل مخالف لیڈر بڑی تعداد میں نارائن پور پہنچے تھے ۔خود سپردگی کے بعد نکسلیوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کمنار آئی ای ڈی دھماکے میں ہونے والی تین بے قصور قبائلی خواتین کی موت سے نکسل واد سے منسلک مقامی دیہی لوگ ناراض ہیں۔ بڑی تعداد میں مقامی نکسلی کے مرکزی دھارے میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں۔ گزشتہ دنوں ضلع کے کروسنار تھانہ علاقے کے تحت آنے والے کمنار گرام میں نکسلیوں کی طرف سے لگائے آئی ای ڈی کی زد میں آکر دو قبائلی خواتین اور ایک بچی کی موت ہو گئی تھی۔ تمام خواتین جنگل میں بیر توڑنے گئیں تھیں۔ کل ہتھیار ڈالنے والے تمام نکسلی اس علاقے سے ملحقہ دیہات میں سرگرم تھے ۔