حیدرآباد 6 اپریل (یو این آئی) ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی تشویش کو دیکھتے ہوئے اے پی کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے انتخابی منشور میں نئی اسکیمات کا اعلان کیا۔انہوں نے اس منشور کو جاری کرتے ہوئے کہاکہ نئی اسکیم کے ذریعہ ولیج سکریٹریٹ کا ہر گاوں میں قیام عمل میں لایاجائے گا۔ہر 50مکانات کیلئے ایک والنٹر کا انتخاب کیاجائے گااور ہر گاوں کے لئے ایک ہیڈ والنٹر ہوگا۔یہ والنٹرس مواضعات میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرکاری اسکیمات کا فائدہ تمام کو پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو والنٹر بننے کاموقع فراہم کیاجائے گا۔