بے روزگار نوجوانوں کیلئے مفت اسکل کورسیس

حیدرآباد ۔ یکم مئی (این ایس ایس) ایس سنجیوا ریڈی فاؤنڈیشن کو مفت اسکل کورسیس کے لئے شہر کے بے روزگار نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ داخلے پہلے آنے والوں کو پہلے موقع کی اساس پر دیئے جائیں گے۔ سوائے سی ۔ لینگویج کورس جس کے لئے صرف گریجویٹس اہل ہیں، دیگر کورسیس کے لئے امیدواروں کا میٹرک کامیاب ہونا ضروری ہے۔ یہ کورسیس فیشن ڈیزائننگ، مگم، ورک فیبرک پینٹنگ، ایمبرائیڈری وغیرہ میں ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 040-23071470 پر ربط کریں۔