بی یو ایم ایس کوچنگ کلاسیس کا عابد علی خان آئی ہاسپٹل میں آج افتتاح

حیدرآباد۔ 25 مئی ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن ) میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان کی کوچنگ کلاسیس کا افتتاحی جلسہ زیر صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منگل 26 مئی صبح 10بجے افتتاح کریں گے ۔ اس کے مہمان خصوصی جناب اسمعیل علی خان چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن ہوں گے اور اعزازی مہمان ڈاکٹر میر یوسف علی جوائنٹ کمشنر محکمہ آیوش ہوں گے ۔ پروگرام کو ارڈینیٹر ڈاکٹر سید غوث الدین اورکنوینر خالد محی الدین اسد نے طلباء و طالبات سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔